اُردو ہے جِس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زُباں کی ہے

3.17.2007

نعرہء حق

بہت عرصے بعد جذبوں کو زباں دی ہے وہ بھی فیض کی یاد میں۔ آجکل فیض بہت یاد آئے اور آپ اِس کی وجہ پاکستان کے حالات کے تناظر میں اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ آخر کار ہم سے خاموش نہ رہا گیا۔

نعرہء حق
جیم جنجوعہ


کیا ردیف و قافیہ
کیا آدابِ نظم و نثر
کیا اوزان اور کیا بحر
ھو کیسے پابندیء سُخن
سیاہ دورِ غلامی میں
چھن جاتی ہے سَمع و بَصر


وہ خاکی ہیں یا آہنی ہیں
کیا غرض ہمیں تجرید سے
ہم کو تو بس غرض ہے
عہدِ وفا کی تجدید سے

یہ آدھ کِھلی جمھوریت
اور سیاستِ دیر و حرم
زندہ قوموں کے زوال کی
کر رہی ہے داستان رقم

ہے جو مشروط آزادی
دانشوری کی موت ہے
خداوند کے عذاب کی
یہ ایک صورت اور ہے

لگا کے ہونٹوں پہ قدغن
وہ سمجھے ہیں سکوت ہے
محکوموں کی آہوں سے
جل اٹھتے ہیں چراغِ سَحر

لگا کے ہر سوچ پر پہرہ
سمجھتے ہیں کہ جمود ہے
یہی دھر کے فراعینوں کا
رہا ھر دور میں دستور ہے

سوچتے ہیں دبا لیں گے
وہ طاقتِ جمہور کو
اور پسِ زِنداں ڈالیں گے
اب ھر اِک بے قصور کو

ہے حکم ربِ جلالی کا
اُترے گا طوق غلامی کا
اور اب دور سُنہرا آئے گا
محکوموں کی شاہی کا

"ہم اہلِ صفا، مردودِ حرم"
بس چاہتے ہیں انصاف ہو
تجھ سے کہتے ہیں اے رب
گھر جمھوریت کا آباد ہو

اے رب ابرِ کرم کا برسادے
تو ہی اپنا جلوہ دکھلا دے
جو ہاتھ اُٹھے تیری خلقت پر
اُسے نشاں عبرت کا بنا دے

گَر نہ ملی جو برحق ہے
اذانِ جبریل و پیمبر ہے
پڑھ لو نوشتہء دیوار کو
ہم چھین کے لیں گے آزادی

مارچ17, 2007

کچھ باتیں محسنوں اور دل جلوں کی:تعداد3

Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت3/18/2007 5:04 AM

Mullaoon ku meseebut main Faiz yaad aagaya?

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت3/18/2007 8:29 AM

پڑھ لو نوشتہءِ دیوار کو .
چھین کے لیں گے آزادی

پہلا والا مصرع نعرے میں فٹ نہیں آ رہا ۔ ۔ ۔ کوئی دوسرا مصرع لگانا پڑے گا جیسے

اب کہیں گے ہر دیوار کو
چھین کے لے گے آزادی !!!

کیا خیال ہے ؟؟ ۔ ۔ ۔ ویسے آج کل یہ نعرے کافی “اِن“ ہیں ۔ ۔۔

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت3/19/2007 12:57 PM

Anonymous: Aap ko koi sumajhe nahin hai. EMulla Mullaoon ka anti thesis hai or Mullaoon kay jabar kay khilaf awaz hai

 

Post a Comment

صفحہ اول کو۔۔: Home <<