اُردو ہے جِس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زُباں کی ہے

12.29.2005

پرخچے

اور ہم نے اپنے بلاگ ٹیمپلیٹ کے اتنے بخیئے اُدھیڑے کے اُس کے پرخچے اُڑ گئے۔ IE میں تو صحیح دکھتا تھا مگر FireFox میں نہیں۔ اغلبا“ کہیں Loop غلط لگا بیٹھا تھا۔ یار لوگوں نے بہت شکایت کی کہ پڑھنا مشکل ہے۔ سو میں نے بھی FireFox کی تنصیب کی اور اپنا صفحہ دیکھا۔ اپنے تیئں بہت شرم آئی بس ایک یہی بات سجھائی، اصل ٹیمپلٹ کو واپس لاؤ۔ دوستوں دشمنوں کی دعائیں لو اور راحت پاؤ۔ سو منادیِ عام ہے کہ دوبارہ اصل ٹیمپلٹ کی تنصیب کی جاتی اور فرصت ملنے پر مابدولت نئے سرے سے اصل ٹیمپلٹ کے پرخچے اُڑائیں گے۔


موجودہ صورتِ حال: ہم پھر کوچہ جاناں میں دشنام طرازی کے مرتکب ہو چکے ہیں اور Firefox میں یہ صفحہ دیکھنے سے یوں لگتا ہے جیسے اس پر کوئی بھوت پھر گیا ہو۔ جائیں تو جائیں کہاں۔

کچھ باتیں محسنوں اور دل جلوں کی:تعداد3

Blogger افتخار اجمل بھوپالنے کہا...بتاریخ و بوقت12/29/2005 11:03 PM

باز آید بخیر آید

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/30/2005 3:05 AM

Sigh!

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/30/2005 4:42 AM

اگر اس صفحے کو فائر فوکس میں کھولیں تو یوں محسوس ہوتا ہے گویا نشے میں دھت ہے۔

 

Post a Comment

صفحہ اول کو۔۔: Home <<