اُردو ہے جِس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زُباں کی ہے

12.25.2005

سات سال

آج ہماری شادی کی ساتویں سالگرہ ہے۔ جی ہاں 25 دسمبر، یہ تاریخ سعدیہ نے چنی تھی۔ تاریخ طے کرتے وقت میں نے اس سے پوچھا تو کہنے لگی: ہم نجانے دنیا کے کس کونے میں ہوں، پاکستان اور دنیا کے دوسرے تمام ممالک میں اس تاریخ کو چُھٹی ہوتی ہے لہذا ہم یہ دن آرام سے ایک دوسرے کے ساتھ گزار سکیں گے۔ کیونکہ آج ہر جگہ چھٹی ہوتی ہے لہذا سعدی آج کے دِن خوب مزے مزے کے کھانے بناتی ہے۔ لیکن اِس بار اُسکی ایک دوست طیبہ نے بہت اصرار کیا ہے کہ آج کا ڈنر ہم اُس کی طرف سے کریں۔ اب بچے بڑے ہو رہے ہیں اور سارا دِن تو اُنکے ساتھ ہی مصروفیت میں گزر گیا ہے۔ سوچ رہے ہیں کہ اگر بچوں نے تنگ نہ کیا توآج رات اُنہیں سعدی کی دوست کے پاس چھوڑ کر نئی فلم سِیریِانٰا دیکھنے جائیں گے۔

کچھ باتیں محسنوں اور دل جلوں کی:تعداد6

Blogger Jahanzaibنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:38 PM

شادی کی سالگرہ مبارک ہو اور سيريانہ ديکھنے لائق فلم ہے ہم بھی آج کنگ کانگ ديکھنے کا پروگرام بنا کر بيٹہے ہيں۔

 
Blogger E Mullah الیکٹرونک مُلانے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:49 PM

اوہ شکریہ۔ ہم میونخ دیکھنا چاہتے تھے مگر یہاں ابھی نہیں لگی۔

 
Blogger افتخار اجمل بھوپالنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 11:16 PM

آپ کو شادی کی سالگرہ مبارک ۔ اللہ سدی خوش رکھے

 
Blogger افتخار اجمل بھوپالنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 11:19 PM

اللہ سدا ہی خوش رکھے
(پہلے غلط لکھا گیا تھا)

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/26/2005 5:01 AM

:) شادی کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو

 
Blogger E Mullah الیکٹرونک مُلانے کہا...بتاریخ و بوقت12/26/2005 11:40 AM

آپ سب کاشکریہ نوازش

 

Post a Comment

صفحہ اول کو۔۔: Home <<