اُردو ہے جِس کا نام ہم ہی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زُباں کی ہے

12.24.2005

آپکے راز اور اعترافات

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سی ایسی حرکتیں کی ہوں گی جن پر آپ بعد میں بہت پچھتائے ہوں گے، یا ایسے راز جو آپ کسی سے نہ کہہ سکے ہوں۔ اگر آپ انہیں گمنام رہتے ہوئے دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں تو انہیں اس پوسٹ کے تبصرے میں گمنام یعنی انانیمس
(Anonymus)
سیلیکٹ کر کے درج کئجیے۔ بعض دفعہ ایسا کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اردو قارئین کے لئے ہے۔ اردو کے لئے یہ اچھوتا خیال مجھے دو وجوہات کی بنا پر آیا ہے۔
١۔ حال ہی میں قدیر احمد رانا صاحب نے اردو بلاگ پر اپنے بارے میں کچھ اعترافات کئے ہیں۔
٢۔ آجکل امریکہ کے دارلخلافہ سے ملحقہ علاقے جارج ٹاؤن میں “پوسٹ سیکریٹ“ کے عنوان سے ایک آرٹ نمائش جاری ہے۔
Postsecret Art Show from December 15th until January 8th
Wed, Thurs, Fri 6pm-10pm
Sat & Sun 2pm-10pm
Former Georgetown Staples Store, 3307
M Street, NW,
Washington, DC 20007
اِس نمائش میں
فرینک وارن: Frank Warren
کے نام گمنام لوگوں نے اپنے راز اور دکھ سکھ بھیجے ہیں۔ وارن نے انہیں آرٹ کی شکل میں ایک نمائش میں پیش کیا ہے۔ رانا صاحب جیسے لوگ خال خال ہی ملتے ہیں جو کھلے دِل اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ لیکن گمنام طریقے سے اپنے راز اور کمزوریاں بتانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ بعض دفعہ ایسا کرنے سے انسان سچ بول کر اپنی کمزوریوں پر قابو پا لیتا ہے۔
میں نے سوچا کہ کیوں نہ اردو میں بھی کچھ ایسا کام کیا جائے۔ بہت سے راز اخلاق کے دائرے سے باہر بھی ہو سکتے ہیں لہذا براہ کرم اپنے راز لکھتے ہوئے ایک بات کا خیال رہے، کہ بے حیائی سے اجتناب کریں۔ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اردو ادب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اپ کسی بات کو بھی استعارے استعمال کرتے ہوئے لکھ سکتے ہیں لہذا احسن طریقے سے اپنے راز دوسروں تک پہنچائیں۔ میں اپ کی تحریروں کا منتظر رہوں گا اور پھر اُنہیں آرٹ کی شکل میں صفحہ اول پر شائع کروں گا۔

کچھ باتیں محسنوں اور دل جلوں کی:تعداد9

Blogger Jahanzaibنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 8:50 AM

يہ بھی خوب رہی آپ نے بلاگ پر چرچ کی طرح اعترافات شروع کروا ديے ہيں

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 12:41 PM

بھائی ہم نے جنت بانٹنے کا دعوہ نہیں کیا۔ اور نہ ہی انعام دینے کا۔ ہم نے سوچا اگر کسی کو غم غلط کرنا ہے تو ہمارا بلاگ حاضر ہے۔

 
Blogger Jahanzaibنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:09 PM

ہا ہا مطلب وہاں تو لوگوں کو لالچ دے کر اعترافات کروايے جاتے ہيں اور آپ بغير کسی لالچ کے ہی اعترافات کروا رہے ہيں
:p

 
Blogger Jahanzaibنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:11 PM

and your recent comment script collapse in firefox :)

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:24 PM

میں انھیں آرٹ کی شکل دوں گا اور لوگ چاہیں تو بعد میں اسے ڈاون لوڈ کر لیں۔ اوہٓٓ، مجھے فائر فاکس کا بالکل تجربہ نہیں ہے۔ رانا صاحب سے مدد لینا پڑے گی۔

 
Blogger Jahanzaibنے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:40 PM

جناب جنجوعہ ثانی خود اس آتشی لومڑی کے ہاتھوں تنگ ہيں۔

 
Blogger E Mullah الیکٹرونک مُلانے کہا...بتاریخ و بوقت12/25/2005 3:53 PM

اوہ تو پھر تیار رہیئے ہم آپ کا در کھتکھٹائیں گے۔

 
Blogger افتخار اجمل بھوپالنے کہا...بتاریخ و بوقت12/26/2005 12:26 AM

تجویز تو اچھی ہے مگر میرے جیسوں کا کیا ہو گا جو اپنی کوتاہیاں بیان کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔

 
Anonymous Anonymousنے کہا...بتاریخ و بوقت12/26/2005 10:20 PM

اجمل صاحب یہ بھی تو ایک راز تھاجو آپ نے فاش کر دیا۔

 

Post a Comment

صفحہ اول کو۔۔: Home <<